فرانس میں نجی فٹ بال کلب نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فٹ بال میچ کرا دیا

کھیل کا میدان تماشائیوں سے بھر گیا اور لوگوں نے حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی،رپورٹ

بدھ 27 مئی 2020 15:24

فرانس میں نجی فٹ بال کلب نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فٹ بال میچ کرا دیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) فرانس میں نجی فٹ بال کلب نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فٹ بال میچ کرا دیا۔فرانس میں پابندی کے باوجود فٹ بال میچ کرانے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، اس موقع پر کھیل کا میدان تماشائیوں سے بھر گیا اور لوگوں نے حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی انتظامیہ کو میچ کی اطلاع ملی تو سیکیورٹی اہل کاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور میدان میں موجود تماشائیوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیا۔دوسری جانب انتظامیہ نے فٹ بال میچ کرانے پر متعلقہ اداروں کے خلاف تحقیقات کا حکم بھی دیدیا۔
وقت اشاعت : 27/05/2020 - 15:24:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :