فٹ بال سیری اے کا 13 جون سے دوبارہ آغاز حکومت کی منظوری سے مشروط

جمعرات 28 مئی 2020 12:39

فٹ بال سیری اے کا 13 جون سے دوبارہ آغاز حکومت کی منظوری سے مشروط
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) فٹ بال سیری اے 13 جون سے دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ ہے تاہم اس کا آغاز اٹلی کی حکومت کی منظوری سے مشروط ہے۔لیگ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس کیا جس میں حکومتی فیصلوں اور طبی پروٹوکول کے مطابق سیری اے کو دوبارہ شروع کرنے کی تاریخ کی منظوری دی گئی ہے۔رواں ماہ کے شروع میں اطالوی اعلی پرواز پر کلب کے کھلاڑی تربیت کے لئے واپس آئے تھے لیکن کھلاڑی صرف انفرادی طور پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 9 مارچ سے سیری اے کے 12 مکمل راؤنڈز اور چار بقایا فکسچر کے میچز کھیلنے تھے جن کو کورونا وائرس کے پھیلائو کے خطرے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔جیوینٹس کلب، مسلسل نویں سیری اے ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے، لیگ میں سرفہرست ہے ، وہ پوائنٹس ٹیبل پر لزیو کلب سے ایک پوائنٹ آگے ہے۔ٹیمیں آئندہ پیر سے اجتماعی طور پر تربیت حاصل کر سکیں گی۔اٹلی کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سے ایک رہا ہے، جس کے متعدد کھلاڑی انفیکشن کا شکار ہوچکے ہیں۔گذشتہ ہفتے، فیورینٹینا کلب کے تین کھلاڑیوں اور معاون عملے کے تین ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جبکہ ٹورینو کلب کے بھی ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
وقت اشاعت : 28/05/2020 - 12:39:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :