بیڈ منٹن اولمپک کوالیفکیشن کے شیڈول کا اعلان

اولمپک کوالیفکیشن کے مقابلے مارچ اپریل میں کورونا کے باعث ملتوی ہوئے تھے

جمعرات 28 مئی 2020 13:30

بیڈ منٹن اولمپک کوالیفکیشن کے شیڈول کا اعلان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے اولمپک کوالیفکیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا، اولمپک کوالیفکیشن کے مقابلے مارچ اپریل میں کورونا کے باعث ملتوی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے مطابق کوالیفکیشن مقابلے 2021 کے پہلے 17 ہفتوں میں مکمل ہوں گے۔بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کے مطابق کھلاڑیوں نے جو پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہیں وہ برقرار رہیں گے۔ورلڈ فیڈریشن نے کہا کہ پوائنٹس ٹوکیو اولمپکس رینکنگ لسٹ کے لیے کارآمد ہوں گے۔بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کورونا وائرس کے باعث اگلے برس تک ملتوی کیے گئے تھے۔
وقت اشاعت : 28/05/2020 - 13:30:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :