ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کاکورونا وائرس میں انعقاد بڑا خطرہ قرار

گلوبل ایونٹ کیلئے لاجسٹکس انتظامات کم و بیش ناممکن ہوں گے :آفیشل کا دعویٰ ،ایونٹ کے انعقاد میں تاخیر پر براڈکاسٹرز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز مایوس ہونگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 مئی 2020 14:06

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کاکورونا وائرس میں انعقاد بڑا خطرہ قرار
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مئی 2020ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا رواں برس انعقاد بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا جبکہ ایک نامعلوم آئی سی سی آفیشل کا دعویٰ ہے کہ گلوبل ایونٹ کیلئے لاجسٹکس انتظامات کم و بیش ناممکن ہوں گے ۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق حتمی فیصلہ آج سامنے آنے کا امکان ہے اور آئی سی سی ایونٹ کو شیڈول کے مطابق کرانے کے موقف پر قائم ہے لیکن ہنگامی منصوبہ بندی کا علم رکھنے والے ایک نامعلوم آفیشل کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس کے دوران گلوبل ایونٹ کا انعقاد بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے جبکہ 16ٹیموں کیلئے لاجسٹکس انتظامات کم و بیش ناممکن ہوں گے لہٰذا رواں برس میگا ایونٹ کا انعقاد محفوظ نہیں ہے ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایونٹ سے متعلق متبادل انتظامات کے حوالے سے 22 مئی کو مضبوط ترین فنانس اینڈ کمرشل افیئرزکمیٹی اجلاس میں بھی غور ہو چکا ہے جس میں کئی پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ آج ہونیوالے بورڈ اجلاس کے دوران ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

مذکورہ آفیشل کے مطابق آئی سی سی نے متعدد ہنگامی پلان بنا رکھے ہیں جن کو سامنے لانے کے بجائے جولائی کے وسط میں ہونے والے آئندہ گورننگ باڈی کے سالانہ اجلاس کا انتظار کیا جائے گا تاکہ حالات کا زیادہ بہتر انداز سے جائزہ لیا جا سکے ۔

ایک آفیشل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایونٹ کے انعقاد میں تاخیر کی گئی تو براڈکاسٹرز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا لہٰذا چار مختلف پلان پیش نظر رکھے جا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/05/2020 - 14:06:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :