وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا

کسی نے میرا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک کرکے نازیبا ویڈیوز کو لائیک کیا ہے، اپنے فیملی کی عزت کیلئے آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرونگا: بائولنگ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 مئی 2020 12:28

وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مئی 2020ء ) قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 48 سالہ وقار یونس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک کر لیا ہے، صبح اٹھا تو پتہ چلا میرے اکائونٹ سے انتہائی نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیاہے جو میرے لیے اور میری فیملی کیلئے بڑی افسوسناک، تکلیف دہ اور شرمناک بات ہے۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کا ذریعہ ہے، کسی کو اس سے تکلیف ہوئی ہوتو معذرت خواہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ اس انسان نے پہلی باریہ نہیں کیا ،اس سے پہلے بھی میرا اکاونٹ ہیک کیا، یہ انسان تو باز نہیں آئے گا لیکن میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیز ہے، اس لیے آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا‘‘۔
                                                                                                                
وقت اشاعت : 29/05/2020 - 12:28:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :