کورونا وائرس سے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان

کوویڈ 19 کی وجہ سے 142 سالہ پرانے کلب کے 11 میچز نہیں ہوسکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 مئی 2020 14:30

کورونا وائرس سے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مئی 2020ء ) معروف انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب انہیں اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوچکا ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے کلب 142سال پرانے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے تیسری سہ ماہی کے نتائج افشا کیے جس میں بڑے پیمانے پر نقصان ظاہر کیے گئے اور آئندہ سہ ماہی میں مزید بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

کلب کے مالیاتی معاملات کے سربراہ کلف میٹی نے کہا کہ اگر انگلش پریمیئر لیگ کا سیزن مکمل ہو گیا تو بھی ٹی وی ریونیو کی مد میں 2 کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہو گا جبکہ مارچ کے تین ہفتوں میں کلب کے 9 میچ ملتوی ہونے سے کلب کو اضافی 80 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کُل 11 میچ ملتوی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیٹی نے کہا کہ وبا کی وجہ سے یوروپا لیگ اور ایف اے کپ کے میچ ملتوی ہونے کی وجہ سے سپانسرشپ کی مد میں بھی کلب کو مالی خسارہ ہوا جبکہ اولڈ ٹریفورڈ میں کلب کا سٹور بند ہونے سے ریٹیل سیل پر بھی فرق پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ نقصان میچ والے دن کے رینیو پر پڑا ہے کیونکہ یہ بات صاف ظاہر ہے کہ آنے والے طویل عرصے تک مستقبل میں سٹیڈیم میں میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے یہ تو واضح نہیں کیا کہ انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے مجموعی طور پر کتنا نقصان ہوا ہے اور کتنا متوقع ہے لیکن کلب کے ایگزیکٹو وائرس چیئرمین ایڈ وُڈ ورڈ نے کہا کہ سب سے زیادہ بوجھ رواں سہ ماہی پر پڑے گا جو 30 جون کو ختم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تیسری سہ ماہی کے نتائج صرف جزوی نقصان کی جانب اشارہ کر رہے ہیں لیکن سب سے زیادہ اثر رواں سہ ماہی بلکہ ممکنہ طور پر اس کے بعد بھی پڑے گا۔

وڈ ورڈ نے کہا کہ ہمارے ریونیو میں 18.7فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کلب کا قرض 12 کروڑ 44 لاکھ پاؤنڈ سے بڑھ کر 42 کروڑ 990 لاکھ پاؤنڈ پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ صرف 15مارچ کو شیڈول ٹوٹنہم کے خلاف میچ نہ ہونے سے ہمیں 40 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوا۔ ایگزیکٹو وائرس چیئرمین نے مزید کہا کہ اس طرح کے حالات کی ہمیں مثال نہیں ملتی اور ہمیں یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ یہ بحران راتوں رات ختم نہیں ہو گا۔
وقت اشاعت : 29/05/2020 - 14:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :