وکٹورین کے ساتھ طویل عرصہ شراکت کے بعد پیٹر سڈل کا تسمانیہ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

جمعہ 29 مئی 2020 21:57

وکٹورین کے ساتھ طویل عرصہ شراکت کے بعد پیٹر سڈل کا تسمانیہ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا
میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر پیٹر سڈل اور تسمانیہ کے درمیان دو سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس کے بعد سڈل کا وکٹوریہ کے ساتھ طویل ترین کیریئر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ 35 سالہ پیٹر سڈل نے گزشتہ سال دسمبر میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اور اب وہ ''اچھی کرکٹ'' کھیلنے اور ''کوچنگ کی مہارت کو مزید ترقی دینی'' کے لئے کیریئر پر توجہ دے رہے ہیں۔

آخری شیفیلڈ شیلڈ سیزن میں سڈل مجموعی طور پر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں باؤلرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آئے تھے۔ اس سال کے شروع میں جارج بیلی کے قومی آسٹریلوی سلیکشن پینل میں شامل ہونے اور سڈل کے ریٹائر ہونے کے بعد تسمانیہ کے ڈریسنگ روم میں ایک زبردست اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں پیڑ سڈل نے کہا کہ وہ کرکٹ تسمانیہ کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا سب سے بڑا ہدف تسمانیہ کی طرف سے اچھی کرکٹ کھیلنا اور اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت تسمانیہ کو فتوحات دلانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ ایک بڑا موقع ہے، میں اپنی کوچنگ کی مہارت کو مزید آگے بڑھانا چاہتا ہوں اور آنے والے نوجوان کریکڑز کی مدد کرنا چاہتا ہوں جو پہلے ہی بہت اچھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور مزید آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

سڈل نے وکٹوریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کو دو مرتبہ شیفیلڈ شیلڈ، ایک ون ڈے ٹائٹل اور ٹی 20 بگ بیش کا ٹائٹل جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کو 2017-18ء میں کلب کا ون ڈے پلیئر آف سیزن بھی مقرر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آل راؤنڈر جیمز فالکنر سمیت ایلکس بیویلکا، گرندر سنڈھو، شان ولیس اور سائمن میلنکو کو بھی تسمانیہ کی معاہدہ فہرست سے باہر کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/05/2020 - 21:57:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :