پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں، توفیق عمر

ہفتہ 30 مئی 2020 00:07

لاہو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے کہا ہے کہ وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کا گزشتہ ہفتے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد توفیق عمر نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

توفیق عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی علامات نہ ہونے کے برابر تھیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا۔

سابق ٹیسٹ اوپنر کا کہنا ہے کہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں، دو روز کے بعد دوبارہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کراؤں گا۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے توفیق عمر نے عوام کو پیغام دیا کہ گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور انہوں نے 44 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
وقت اشاعت : 30/05/2020 - 00:07:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :