بنگالی پلیئرز ورلڈ کپ کی پرائز منی وصول کرنے کیلئے تیار

کرکٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش کے اصرار پر حسابات کلیئر کرنے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 مئی 2020 12:17

بنگالی پلیئرز ورلڈ کپ کی پرائز منی وصول کرنے کیلئے تیار
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مئی 2020ء ) بنگلہ دیشی پلیئرز ورلڈ کپ 2019ء کی پرائز منی وصول کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ بی سی بی نے کرکٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش کی مداخلت پر کھلاڑیوں کے حسابات کلیئر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کی ورلڈ کپ مہم گزشتہ برس پانچ جولائی کو لارڈز میں پاکستان کیخلاف شکست کے بعد ختم ہو گئی تھی لیکن گیارہ ماہ گزرنے کے باوجود بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو ایونٹ میں تین فتوحات کی بدولت حاصل شدہ ایک لاکھ بیس ہزار ڈالرز کی رقم میں سے اپنا شیئر نہیں مل سکا تھا کیونکہ ایک فتح کے بدلے ٹیم کو چالیس ہزار ڈالرز کی بھاری رقم ملی تھی۔

کرکٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش کے سربراہ نعیم الرحمن نے تصدیق کی ہے کہ وہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے حکام کو انعامی رقم کی تقسیم پر آمادہ کرچکے ہیں جو اس حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار تھے اور اب ان کی مداخلت کے بعد اب ٹورنامنٹ میں شریک ہر کھلاڑی کو دو کروڑ ٹکا کی رقم مل جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کی تنظیم فیکا نے بھی رقم کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے کیونکہ آئی سی سی اور اس کے رکن ممالک کے درمیان معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ کھلاڑیوں کو انعامی رقم میں سے ان کا حصہ چودہ روز کے اندر ادا کیا جائے گا جب آئی سی سی کی جانب سے پیسہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیا جائے گا۔

                                                             
وقت اشاعت : 30/05/2020 - 12:17:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :