ٹینس سٹار راجر فیڈرر دنیا کے امیرترین کھلاڑی بن گئے

سوئس ماسٹر 159.5 ملین ڈالرز کمائی کیساتھ کرسٹیانو رونالڈو 157.5، لائنل میسی 156 ملین ڈالرز سے بھی آگے ،ویرات کوہلی کا 39 ملین ڈالرز کیساتھ زیادہ کمائی والے کرکٹرز میں پہلا نمبر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 مئی 2020 14:39

ٹینس سٹار راجر فیڈرر دنیا کے امیرترین کھلاڑی بن گئے
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مئی 2020ء ) سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کمائی کے لحاط سے دنیا کے امیرترین کھلاڑی بن گئے۔ معروف جریدے فوربز کی 2020ء کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 38 سالہ ٹینس سٹار راجر فیڈرر کی آمدن فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ کسی ٹینس کھلاڑی نے پہلی باراس فہرست میں پہلی پوزیشن پائی ہے۔ راجرفیڈرر کی آمدن 159.5 ملین ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانورونالڈو 157.5 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے اور ارجنٹائن کے لیونل میسی 156 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر 143 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے۔ پانچویں نمبرپر باسکٹ بال کے کھلاڑی لیبورون جیمز ہیں، جن کی آمدن 132 ملین ڈالرز شمار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چھٹی پوزیشن باسکٹ بال پلیئر سٹیفن کیری کے پاس ہے، انہوں نے 112 ملین ڈالرز اپنے اکاونٹ میں منتقل کیے ہیں۔

کیون ڈورنٹ باسکٹ بال کے کھلاڑی کی آمدن 96 ملین ڈالرز رہی۔ گالف کے ٹائیگر ووڈز نے 93 ملین ڈالرز کمائے، دوسرے نمایاں کھلاڑیوں میں باکسر ٹائیسن فیری 87 ملین ڈالرز،فارمولا ون ڈرائیور لوئیس ہمیلٹن 84 ملین آمدن رکھتے ہیں۔ کرکٹرز میں ویرات کوہلی 39 ملین ڈالرز کماچکے ہیں۔ان کا مجموعی فہرست میں 66واں نمبر ہے۔
وقت اشاعت : 30/05/2020 - 14:39:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :