ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام نے ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی باضابطہ منظوری دیدی

ہفتہ 30 مئی 2020 16:47

برج ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام نے ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی باضابطہ منظوری دے دی۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جون میں شیڈول تھی تاہم کورونا وائرس کے سبب کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے سے اسے اب جولائی میں ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق انگلش بورڈ کی طرف سے سیریز کے مجوزہ پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیاجس میں چارٹرز فلائٹس کا استعمال، ٹیسٹنگ اور کھلاڑیوں کو باِئیوسیکیور ماحول میں رکھاجائیگا اور میچز خالی اسٹیڈیمز میں ہوں گے۔ اس سلسلے میں حکومتی عہدیداروں سے بھی اجازت لی جائے گی۔
وقت اشاعت : 30/05/2020 - 16:47:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :