کرس گیل نے کہا ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی: مشتاق احمد

بھارت اور انگلینڈ کے میچ سے قبل ہی جیسن ہولڈر اور کرس گیل نے مجھ سے کہا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے: سابق لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 مئی 2020 16:54

کرس گیل نے کہا ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی: مشتاق احمد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مئی 2020ء ) ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کا بیان بھی سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے 49 سالہ سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کے میچ سے قبل ہی ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اور کرس گیل نے مجھ سے کہا تھا کہ ’بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے‘۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دو روز قبل انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی نئی کتاب ’آن فائر‘ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بے نقاب کردیا تھا۔ بین سٹوکس نے اپنی کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے جس کے مطابق دھونی نے ہدف کے تعاقب کی کوشش ہی نہیں کی تھی، کیدار یادو اور دھونی کی پارٹنر شپ پر اسرار تھی۔ انگلش آل راؤنڈر نے کہا تھا کہ مہندر سنگھ دھونی کی ساری توجہ سنگل لینے پر رہی وہ بڑی ہٹ مار کر میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے، میچ ہار کر بھارت نے جان بوجھ کر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ واضح رہے کہ 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف پانچ وکٹوں پر 306 رنز بنا سکی تھی۔                                                  
وقت اشاعت : 30/05/2020 - 16:54:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :