ملک میں فٹ بال کا ٹیلنٹ گراس روٹ سطح پر کلب اور اکیڈمیز کے ذریعے سامنے آسکتا ہے، کوچ ایاز خان

اتوار 31 مئی 2020 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) یوتھ فٹ بال اکیڈمی سوات کے کوچ ایاز خان نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کا ٹیلنٹ گراس روٹ سطح پر کلب اور اکیڈمیز کے ذریعے سامنے آسکتا ہے، اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لا نیکے لئے حکومت اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ضرورت ہے، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کسی ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں کھلاڑیوں کے ذریعے ہی دوسرے ملکوں کے ساتھ باہمی رابطے بڑھانے کا بھی موقع ملتاہے، کروانا وائرس کی وبائ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کرونا وائرس کے سلسلہ میں لاپرواہی اور بے احتیاطی کا مظاہرہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس کی وبائ نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کھلاڑیوں کے کھیلوں کے میدان ویران کر دیئے ہیں، پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ایاز خان نے کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کرونا وائرس کی وبائ کے باعث ان کی فزیکل فٹنس میں کمی نہ آئے اور قوت مدافعت بھی کم نہ ہو، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتتاطی تدبیر پر عمل کرنا چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑی سماجی فاصلوں کا بھی خیال رکھیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وبائ کے باعث لاکھوں کی تعداد میں اموات ہو چکی ہیں اور ابھی تک اس موذی وباء پر قابو نہیں پایا جاسکا،
وقت اشاعت : 31/05/2020 - 11:40:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :