کوئی کرکٹ میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا، سب فکس ہوتے ہیں، بکی سنجیو چاولہ

اس سارے کھیل کے پیچھے بہت ہی طاقت ور مافیا ہے، اس لیے اس حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کرسکتا، سنجیو چاولہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 31 مئی 2020 13:14

کوئی کرکٹ میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا، سب فکس ہوتے ہیں، بکی سنجیو چاولہ
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مئی 2020ء )  بھارتی بکی سنجیو چاولہ نے دعویٰ کیاکہ کوئی بھی کرکٹ میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا، سب ہی فکس ہوتے ہیں۔ دہلی پولیس کو اپنے تازہ بیان میں 20 سالہ طویل تعاقب کے بعد بھارتی پولیس کے ہاتھ لگنے والے بکی سنجیو چاؤلہ نے کہا کہ لوگ جو بھی کرکٹ میچ دیکھتے ہیں وہ سب فکس ہوتے ہیں، بہت ہی بڑا انڈر ورلڈ مافیا تمام مقابلوں پر اثرانداز ہوتا ہے، یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے کسی فلم کی کوئی ڈائریکشن دیتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجیو چاولہ نے یہ بھی کہاکہ اس سارے کھیل کے پیچھے بہت ہی طاقت ور مافیا ہے، وہ متعدد میچوں کو فکسڈ کرانے میں ملوث رہے اس لیے وہ اس حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کرسکتے کیونکہ ساتھ کام کرنے والے انڈرورلڈ کے لوگ انہیں قتل کردیں گے ۔ دوسری جانب اسپیشل سی پی کرائم پراویررانجن نے کہاکہ چونکہ معاملہ زیرتفتیش ہے اس لیے وہ اس بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کرسکتے۔یاد رہے کہ 2000ء میں بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ کو فکسڈ کرانے کے ذمہ دار سنجیو چاؤلہ کے ساتھ سابق جنوبی افریقی کپتان ہنسی کرونئے بھی ملوث تھے ۔                                                             
وقت اشاعت : 31/05/2020 - 13:14:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :