پاکستان جوڈو فیڈریشن قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے رواں ماہ آن لائن مقابلے شروع کرے گی، مسعود احمد خان

پیر 1 جون 2020 13:43

پاکستان جوڈو فیڈریشن قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے رواں ماہ آن لائن مقابلے شروع کرے گی، مسعود احمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے رواں ماہ آن لائن مقابلے شروع کرے گی جس میں جاپان سے قومی کھلاڑی شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ فیڈریشن رواں ماہ آن لائن دو جوڈو کے مقابلے شروع کرے گی جس میں فٹنس پروگرام اور کاتا کے مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن مقابلوں میں فیڈریشن سے منسلک 14 یونٹس کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ فیڈریشن نے تمام یونٹس کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ ہر یونٹ کھلاڑیوں کی آن لائن مقابلوں میں شرکت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن مقابلوں میں جاپان سے شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن مقابلے مستقبل میں کھلاڑیوں کے لئے مدد گار ثابت ہوں گے۔
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 13:43:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :