نوجوان نسیم شاہ نے ویرات کوہلی کو اپنے نشانے پر رکھ لیا

بھارت سے مقابلے ہمیشہ خاص ہوتے ہیں،مداحوں کو مایوس نہیں کروں گا :پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 جون 2020 13:32

نوجوان نسیم شاہ نے ویرات کوہلی کو اپنے نشانے پر رکھ لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جون 2020ء ) پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ اگر بھارت کیخلاف سیریز ہوئی تو ویرات کوہلی کا سامنا کرنے میں کوئی گھبراہٹ نہیں ہو گی اوروہ میرے نشانے پر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کوہلی بحیثیت بیٹسمین پسند ہیں تاہم ان کا سامنا کرنے کا ڈر نہیں ۔واضح رہے کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دونوں کھلاڑیوں کے ٹکراؤ کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر نسیم شاہ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے مقابلے ہمیشہ خاص ہوتے ہیں اور انہیں کبھی روایتی حریف کیخلاف کھیلنے کا موقع ملا تو وہ شاندار کارکردگی دکھانے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ویرات کوہلی کی عزت کرتے ہیں اور ان کو باؤلنگ بھی کرنا چاہتے ہیں تاہم دونوں کی صلاحیت کا اصل امتحان گراؤنڈ میں ہی ہوگا۔نسیم شاہ کے مطابق اتنی چھوٹی عمر میں پاکستان کی نمائندگی ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے اور انہیں جب بھی موقع ملا وہ اپنی قوم کو مایوس نہیں کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں قومی ٹیم مین شمولیت اب بھی خواب لگتی ہے تاہم وہ مستقبل میں شاندار کارکردگی سے گرین شرٹس کو فتوحات دلانا چاہتے ہیں۔                                             
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 13:32:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :