شکیل شیخ نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کردیا

پیر 1 جون 2020 16:41

شکیل شیخ نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق رکن گورننگ بورڈ اور ایڈوائزر ڈومیسٹک شکیل شیخ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔اپنے ایک بیان میں شکیل شیخ نے کہا کہ پی سی بی کے نوٹس کا جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد، جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔واضح رہے کہ شکیل شیخ پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ کے دوران مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں تاہم ایک قانونی فرم کی جانب سے شکیل شیخ کو ایک لیگل نوٹس بھجوایا گیا، جس میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے فنڈز کی مد میں وصول کئے جانے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 16:41:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :