بابراعظم کیلئے 5 نمبر لکی ثابت ہونے لگا

5 سال پہلے ڈیبیو میچ کھیلا،کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان ٹاپ5 میں موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 جون 2020 15:53

بابراعظم کیلئے 5 نمبر لکی ثابت ہونے لگا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جون 2020ء ) پانچ سال پہلے31 مئی کو پاکستان کے لئے ڈیبیو کرنے والے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو 5 کا ہندسہ کافی سوٹ کرتا ہے۔ 5 سال بعد آج ان کا نام کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں ٹاپ 5 میں شامل ہے۔25 سالہ بابر اعظم نے ڈیبیو میچ میں نصف سنچری بھی بنائی تھی۔ پاکستان ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ 31 مئی 2015ء کو زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں بابر اعظم نے 54 رنز بنائے تھے۔ کرکٹ کے تمام فارمیٹس کی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم ٹاپ5 میں موجود ہیں۔ ٹی20 لسٹ میں سرفہرست، ون ڈے میں تیسرے جب کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بابر اعظم کا پانچواں نمبر ہے۔ بابر اعظم نے اب تک 26 ٹیسٹ میچز کھیل کر 1850 رنز، 74 ون ڈے میچز میں 3359 رنز اور 38 ٹی20 میچز کھیل کر 1471 رنز بنائے ہیں۔یکم جنوری 2019ء کے بعد سے بابر اعظم کی ون ڈے کی بیٹنگ اوسط 60.66 فیصد اور ٹیسٹ بیٹنگ اوسط 75.90 فیصد رہی ہے جبکہ دوسری جانب یکم جنوری 2018ء سے ان کی ٹی ٹونٹی بیٹنگ اوسط 52.78 فیصد رہی ہے۔                                       
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 15:53:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :