حسن سردار نے حنیف خان کے الزامات مسترد کردیئے

اسمگلنگ کا سامان ٹیم کے کسی کھلاڑی کا نہیں تھا، انکوائری ہوئی تو پھر کھلاڑیوں کو کلیئر کردیا گیا،سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم

پیر 1 جون 2020 20:00

حسن سردار نے حنیف خان کے الزامات مسترد کردیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) ماضی کے عظیم کھلاڑی اور پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق منیجر حسن سردار حنیف خان کے 1983میں اسمگلنگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا سہارا لیے جانے کے الزامات مسترد کردیے۔1983 میں ہانگ کانگ سے آنے والی ٹیم کے رکن حسن سردار کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کا سامان ٹیم کے کسی کھلاڑی کا نہیں تھا، انکوائری ہوئی تو پھر کھلاڑیوں کو کلیئر کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حنیف خان کے بیان سے منیجر اصلاح الدین کو دکھ ہوا، ایسی باتیں نہیں ہونی چاہیئں جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق اولمپئین و کپتان حنیف خان نے خصوصی گفتگو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ 1983میں اسمگلنگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا سہارا لیا گیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم ہانگ کانگ سے وطن واپس آرہی تھی تو سامان میں گاڑیوں کے پارٹس، چشموں کے فریم اور وی سی آر شامل تھے۔

اولمپئین حنیف خان نے بتایا کہ ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر ہی اسمگلنگ کا سامان پاکستان ہاکی ٹیم کے سامان کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے پاکستان ہاکی ٹیم کو اسمگلنگ کے سامان سے آگاہ کیا تھا، اس وقت اس سامان کی لاگت ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے تھی۔
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 20:00:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :