یکم جون سے انگلینڈ میں بند دروازوں کے پیچھے پیشہ ورانہ کھیلوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے حکومت نے سرکاری طور پر گرین سگنل دے دیا

پیر 1 جون 2020 22:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) یکم جون سے انگلینڈ میں بند دروازوں کے پیچھے پیشہ ورانہ کھیلوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے حکومت نے سرکاری طور پر گرین سگنل دے دیا، کرونا وائرس کے باعث ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں تقریبا تین ماہ کے لئے معطل رہیں جس کے نتیجے میں سپورٹس گورننگ باڈیز کھیلوں کی واپسی کے لیے طویل عرصے تک ان کی واپسی کے لیے طریقہ بنانے پر کام کرتی رہیں ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل ثقافت ، میڈیا اور سپورٹس نے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسرز انگلینڈ، پبلک ہیلتھ انگلینڈ، اولمپک، پیرا اولمپک اور پیشہ ورانہ کھیلوں کی گورننگ باڈیز کے طبی نمائندوں کے ساتھ قریبی مشاورت کے بعد نئی 'تین مرحلہ رہنمائی جاری کر دی جس کے بعد سخت حفاظتی پروٹوکول کے ساتھ اب پیر سے ڈومیسٹک کھیلوں کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

سکریٹری برائے ڈیجیٹل ثقافت ، میڈیا اور کھیل ، اولیور ڈاڈن نے اس اعلان کو "برطانوی کھیل کے لئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ انتظار اب ختم ہوچکا ہے اوربرطانوی کھیل جلد ہی احتیاطی تدابیر کیساتھ دوبارہ شروع ہو جائیں گے، نئی جاری کردہ رہنمائی کھیلوں کو بند دروازوں کے پیچھے دوبارہ شروع کرنے کا ایک محفوظ فریم ورک مہیا کرتی ہے۔ اب انفرادی باڈیز پر منحصر ہے کہ وہ ان پروٹوکول کو پورا کرسکتے ہیں یا نہیں اور ان نئی ہدایات کی روشنی میں کب کھیلوں کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ برطانوی کھیلوں کے لیے ایک بڑی اہم پیش رفت ہے اور ہم طبی اور سائنسی ماہرین سے مشاورت کر کے ہر فرد کے لیے محفوظ ماحول مہیا کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ۔
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 22:10:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :