پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا پہلی آن لائن تائیکوانڈو پومسے چیمپیئن شپ کی انعامی تقریب کا انعقاد

پیر 1 جون 2020 23:03

اسلام آباد۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے پہلی آن لائن تائیکوانڈو پومسے چیمپیئن شپ کی انعامی تقریب کا انعقاد اپنے سیکرٹریٹ میں کیا۔ تقریب میں صدر اور ایسوسی ایشنز کے سیکرٹریزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری تفصیلات کے مطابق پہلی پوزیشن کی ٹرافی سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کو دی گئی جبکہ کورین کوچ ماسٹر ہان سانگ سیو کو ایک سووینیئر بھی دیا گیا۔

یہ آن لائن پروگرام عمر سعید سی ای اینڈ ایم ڈی ہانککو اور صدر سیٹا نے سپانسر کیا۔ ایسوسی ایشنز کو دیئے جانے والے نقد انعامات میں پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کو48 ہزار روپے، سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کو 46 ہزار روپے، خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کو 41 ہزارروپے، اسلام آباد تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کو 22 ہزارروپے اور بلوچستان تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کو 11 ہزار روپے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 23:03:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :