شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر طویل رقابت کا خاتمہ کردیں،وقار یونس کا مشورہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 جون 2020 11:36

شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر طویل رقابت کا خاتمہ کردیں،وقار یونس کا مشورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 جون 2020ء )  قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کو طویل رقابت کا خاتمہ کرتے ہوئے لفظوں کی جنگ روک کر پرسکون ہو جانا چاہئے دونوں کے درمیان کافی عرصے سے الفاظ کا تبادلہ جاری ہے جو سمجھدار اور ذہین بھی ہیں لہٰذا انہیں اب پرسکون ہو جانا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اس طرح خاموش نہیں ہو سکتے تو دنیا میں کسی جگہ ملاقات طے کر کے اس بارے میں بات چیت کریں لیکن یہ سلسلہ اب ختم ہو جانا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی نوک جھونک کا لوگ مزہ لیتے ہیں لہٰذا انہیں سمجھداری اور عقلمندی سے کام لینا چاہئے ۔ یاد رہے کہ 2007ء میں کانپور میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ کے دوران شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ بعد ازاں بھی دونوں میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں، چند روز قبل شاہد آفریدی نے دورہ آزاد کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی تو گوتم گھمبیر ایک بار پھر میدان میں آگئے۔                                                                                                                             
وقت اشاعت : 02/06/2020 - 11:36:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :