سٹیو سمتھ رواں برس آئی پی ایل کھیلنے کیلئے بے چین

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی ہوا تو ایونٹ کیلئے بھارت جانے کو تیار ہوں:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 جون 2020 11:43

سٹیو سمتھ رواں برس آئی پی ایل کھیلنے کیلئے بے چین
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 جون 2020ء ) سابق کینگرو کپتان سٹیو سمتھ رواں برس آئی پی ایل کھیلنے کیلئے بے چین ہیں جن کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہوا تو وہ ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارت جانے کو تیار ہیں۔ سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ میگاایونٹ کے بارے میں تبصرہ کرنا ان کی حیثیت سے زیادہ کی بات ہے البتہ آئیڈیل صورتحال یہی ہوگی کہ وہ کسی نجی لیگ کے بجائے اپنے ملک کی نمائندگی کو ترجیح دیں تاہم ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہو گیا تو پھر وہ لازمی طور پر آئی پی ایل میں شرکت کی کوشش کریں گے جس کے انعقاد کیلئے ونڈو مل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ہو یا ٹی ٹونٹی لیکن ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی بہت بڑا اعزاز ہوتی ہے اور وہ بھی اس کو اولین ترجیح سمجھیں گے مگر اسے آئندہ برس منتقل کردیا جاتا ہے تو پھر آئی پی ایل میں شرکت ایک دلچسپ بات ہوگی جو ڈومیسٹک ایونٹ کے طور پر اہمیت کا حامل ٹورنامنٹ ہے ۔

(جاری ہے)

30 سالہ سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال کھلاڑیوں کے کنٹرول سے باہر ہے جن کو وہی کچھ کرنا ہے جو ان سے کہا جاتا ہے اور وہ بھی موجودہ حالات سے باہر نکلنے کے بعد ہی کھیل کی سرگرمیاں شروع کریں گے کیونکہ انہوں نے کئی ماہ سے بیٹ کو ہاتھ میں بھی نہیں پکڑا ہے ورنہ وہ لاک ڈواؤن سے قبل اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں تھے اور فی الحال وہ خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔           
وقت اشاعت : 02/06/2020 - 11:43:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :