جسپریت بمراہ کیلئے بال سوئنگ ہونے کی شکایت حیران کن

کیا ہم صرف بیٹسمینوں کی جانب گیندیں پھینکنے کیلئے آتے ہیں :بھارتی فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 جون 2020 14:24

جسپریت بمراہ کیلئے بال سوئنگ ہونے کی شکایت حیران کن
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 جون 2020ء ) بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ نے اکثر ٹیموں کے بیٹسمینوں کی جانب سے بال سوئنگ ہونے کی شکایت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وہ صرف بیٹسمینوں کی طرف گیندیں پھینکنے کیلئے آتے ہیں۔جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ باؤنڈریز چھوٹی اور وکٹیں سیدھی اور سپاٹ ہوتی جا رہی ہیں لہٰذا بال کو چمکانے کیلئے کوئی متبادل چیز بھی درکار ہے کیونکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اختتامی اوورز کے دوران گیند کو سوئنگ کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وکٹوں کے حصول کے بعد وہ گلے ملنے یا ہائی فائیو کے عادی نہیں جس کا انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن لعاب کی پابندی ان کیلئے فکرمندی کا باعث ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ مختصر فارمیٹ میں دو گیندوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن کو چمکانے کیلئے کوئی متبادل عنصر سامنے نہ لایا گیا تو سوئنگ کا عنصر غائب ہو جائے گا اور بالرز کیلئے یہ مشکل ترین صورتحال ہوگی۔

(جاری ہے)

جسپریت بمراہ کے مطابق ٹیسٹ میچوں میں بالرز فرینڈلی ماحول ان کا فیورٹ بھی ہے جہاں انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی لیکن مختصر فارمیٹ میں صورتحال یکسر مختلف ہے کیونکہ نیوزی لینڈ میں پچاس گز کی باؤنڈری میں کوئی چھکا لگانے کی کوشش نہ کرے تب بھی بال باؤنڈری سے باہر جا گرتی ہے لیکن اکثر ممالک کے بیٹسمین بال سوئنگ ہونے کی شکایت کرتے ہیں جو درست نہیں کیونکہ وہ محض بیٹسمینوں کی طرف گیندیں پھینکنے کیلئے میدان میں نہیں آتے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/06/2020 - 14:24:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :