سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ کرونا وائرس کے سبب خالق حقیقی سے جاملے

ریاض شیخ نے 1987ء سے 2005ء کے درمیان 43 فرسٹ کلاس اور 25 لسٹ اے میچ کھیلے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 جون 2020 15:02

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ کرونا وائرس کے سبب خالق حقیقی سے جاملے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 جون 2020ء ) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ 51 سال کی عمر میں کرونا وائرس کے سبب خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔ پاکستان کے سابق سابق کپتان راشد لطیف نے ٹویٹر پر اس افسوس ناک خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ،ہمارے قریبی ساتھی کرکٹر ریاض شیخ خالق حقیقی سے جا ملے ۔

اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ ان کی مغفرت کے لیئے دعا کریں، آمین‘‘۔

(جاری ہے)

ریاض شیخ نے 1987ء سے 2005ء کے درمیان اپنے ڈومیسٹک  کیریئر کے دوران 43 فرسٹ کلاس اور 25 لسٹ اے میچ کھیلے۔ اس سے قبل اپریل میں ایک اور فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز وائرس کے خلاف جنگ میں ہارنے کے بعد 50 سال کی عمر میں پشاور میں انتقال کرگئے تھے۔گذشتہ ہفتے پاکستان کے سابق اوپنر توفیق عمر نے بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے کوویڈ 19 کے لئے مثبت ٹیسٹ لیا تھا اور فی الحال وہ اپنے گھر میں خود سے الگ تھلگ تھے۔                                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 02/06/2020 - 15:02:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :