دنیش کنیریا کی ٹیسٹ کے بجائے فرنچائز لیگ بحال کرنے کی تجویز
ٹیسٹ میچ پانچ روز ہ ہوتا ہے جبکہ ایک دن میں دو ٹی ٹونٹی بھی کرائے جا سکتے ہیں: سابق لیگ سپنر
ذیشان مہتاب منگل 2 جون 2020 16:14
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 جون 2020ء ) سابق قومی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اس وقت کرکٹ سرگرمیاں معطل ہیں تاہم یہ سلسلہ بحال ہونا چاہئے اورابتدائی مرحلے میں ٹیسٹ کرکٹ کے بجائے فرنچائز اور لیگز زیادہ بہتر رہیں گی کیونکہ ٹیسٹ میچ پانچ روز ہ ہوتا ہے جبکہ ایک دن میں دو ٹی ٹونٹی بھی کرائے جا سکتے ہیں۔ مقابلوں کے انعقاد میں کھلاڑیوں، آفیشلز، کمنٹیٹرز کی صحت، براڈکاسٹنگ اور ریونیو کے معاملات کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ باصلاحیت بالر ہیں تاہم ان کا کیریئر ابھی شروع ہوا ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی ہر کنڈیشن میں ٹیسٹ کرکٹ سمیت تینوں فارمیٹس میں خود کو ثابت کر چکے ہیں۔ ان کا قد بھی بالنگ میں انہیں کافی مدد فراہم کرتا ہے لہٰذا اُن کا مستقبل تابناک ہے ۔
دانش کنیریا کے مطابق محمد حسنین نے ٹی ٹونٹی میں ملک کی نمائندگی کی تاہم ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ کو مسلسل انجریز کا بھی سامنا ہے جو کہ اچھی بات نہیں لہٰذا کیریئر کو طوالت دینے کیلئے انہیں اس جانب دھیان دینا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ، اظہر علی اور شان مسعود اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم اگر کسی ایک کھلاڑی کی بات کی جائے تو بابر اعظم سب سے نمایاں ہیں جنہوں نے گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی سے خود کو ثابت کیا ۔ اسد شفیق 60سے زائد ٹیسٹ کھیل چکے تاہم ان کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ وہ زیادہ متاثر نہیں کر سکے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 02/06/2020 - 16:14:30
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 26 اپریل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی