ورلڈ بائسیکل ڈے کل منایا جائے گا

منگل 2 جون 2020 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) ورلڈ بائسیکل ڈے کل بدھ 3 جون کو دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے بھی اس دن کو بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی ایس ایف) کے صدر سیّد اظہر علی شاہ نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ورلڈ بائسیکل ڈے ہر سال دنیا بھر میں 3 جون کو منایا جاتا ہے۔

اس مرتبہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن بھی بدھ کو بائیسکل ڈے کو بھرپور طریقے سے منائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے تمام یونٹس کو آگاہ کیا ہے کہ بائی سائیکل ڈے کو بھرپور طریقے سے منائیں۔ یہ دن یونین سائیکلنگ انٹرنیشل (یو سی آئی) ہر سال 3 جون کو عالمی سطح پر مناتا ہے۔ پاکستان بھی اس دن کو بھرپور طریقے سے منائے گا۔ فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس نے اس دن کو منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کی ہیں اور تمام یونٹس بائی سائیکل ڈے کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ اس سلسلہ میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس سائیکلنگ ایونٹس کا انعقاد کرے گی اور اس موقع پر کیک بھی کاٹا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/06/2020 - 16:22:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :