سٹیو سمتھ رواں برس آئی پی ایل کھیلنے کیلئے بے چین

منگل 2 جون 2020 23:38

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) سابق کینگرو کپتان سٹیو سمتھ رواں برس آئی پی ایل کھیلنے کیلئے بے چین ہیں ان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہوا تو وہ ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارت جانے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ میگاایونٹ کے بارے میں تبصرہ کرنا ان کی حیثیت سے زیادہ کی بات ہے البتہ ا?ئیڈیل صورتحال یہی ہوگی کہ وہ کسی نجی لیگ کے بجائے اپنے ملک کی نمائندگی کو ترجیح دیں تاہم ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہو گیا تو پھر وہ لازمی طور پر ا?ئی پی ایل میں شرکت کی کوشش کریں گے جس کے انعقاد کیلئے ونڈو مل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ہو یا ٹی ٹونٹی لیکن ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی بہت بڑا اعزاز ہوتی ہے اور وہ بھی اس کو اولین ترجیح سمجھیں گے مگر اسے ا?ئندہ برس منتقل کردیا جاتا ہے تو پھر ا?ئی پی ایل میں شرکت ایک دلچسپ بات ہوگی جو ڈومیسٹک ایونٹ کے طور پر اہمیت کا حامل ٹورنامنٹ ہے۔
وقت اشاعت : 02/06/2020 - 23:38:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :