عظیم باکسر محد علی کی چوتھی برسی کل منائی جائیگی

منگل 2 جون 2020 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) عظیم باکسر محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے ان کی چوتھی برسی3جون بدھ کو منائی جائے گی اس موقع پر عظیم باکسرکے لیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں ان کے مداحوںکی جانب سے ان کو یاد کرتے ہوئے ان کی باکسنگ کی فتوحات کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت کو بھی اچھے الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاجائے گا اوران کے لیے دعائے مغفرت کی جائے گی۔

عظیم باکسر محمد علی کلے 3 جون 2016 کو طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ باکسر محمد علی 17 جنوری 1942 کو امریکہ میں پیدا ہوئے اپنے باکسنگ کیریئر کے عروج پر محمد علی نے اسلام قبول کیا۔محمد علی نے چار شادیاں کیں جن میں سے ان کی بیٹیاں۔

(جاری ہے)

محمد علی کی بیٹی لیلیٰ بھی باکسر رہ چکی ہیں۔ باکسر محمد علی نے 1964، 1974 اور 1978 میں عالمی چیمپئن کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

واضح رہے کہ محمد علی کلے کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب انہوں نے 1960 میں روم میں ہونے والے اولمپِک مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا لیکن جب وہ اپنے شہر واپس آئے تو انہیں سیاہ فام ہونے کی وجہ سے نوکری نہیں مل سکی، جس سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے اپنا تمغہ دریا میں پھینک دیا تھا۔اپنے ساتھ روا رکھے گئے برتا ئوکے باوجود باکسنگ رنگ میں ان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

باکسر محمد علی کلے نے 1988 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی اور امت مسلمہ اور پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا کی جبکہ فلم سٹار سلطان راہی سے بھی ملاقات کی۔ 02-06-20/--11 #h# ي*پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن5جون کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا #h# ؂ جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن5جون کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورشجرکاری کے متعلق عوامی شعور پیدا کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھرکے بڑے بڑے شہروںاور قصبات میں محکمہ ماحولیات اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں،واکس،مذاکرے اورسیمینارزمنعقد ہوں گے جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ماحول کو آلودگی سے بچانے اور ماحول کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی اہمیت پر زور دیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 80فیصد بیماریوں کا تعلق آلودہ پانی کے استعمال سے ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔
وقت اشاعت : 02/06/2020 - 23:42:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :