پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن نے ورلڈ بائسیکل ڈے بھر پور طریقے سے منایا

بدھ 3 جون 2020 13:38

پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن نے ورلڈ بائسیکل ڈے بھر پور طریقے سے منایا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ورلڈ بائسیکل ڈے بدھ کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا، پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن نے بھی اس دن کو بھر پور طریقے سے منایا۔ پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن(پی ایس ایف) کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ ورلڈ بائسیکل ڈے ہر سال دنیا بھر میں3جون کو منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے بھی بدھ کو بائیسکل ڈے کو بھر پور طریقے سے منایا- انہوں نے کہا کہ تمام یونٹس نے بائی سائیکل ڈے کو بھر پور طریقے سے منایا۔

یہ دن یونین سائیکلینگ انٹرنیشل(یو سی آئی) 2018 ء سے 3 جون کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس نے اس دن کو منانے کے لیے بھر پور تیاریاں کی اور اس سلسلہ میں پاکستان سائیلنگ فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کراچی لاہور اسلام آباد اور پشاور نے سائیکلینگ ایونٹس کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر کیک بھی کاٹے گئے۔
وقت اشاعت : 03/06/2020 - 13:38:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :