حکومت اسلام آباد میں بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے، سید زاہد حسین

بدھ 3 جون 2020 13:58

حکومت اسلام آباد میں بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے، سید زاہد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی آسلام آباد میں بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بیڈمنٹن کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے کئی بار انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا تھا۔

ٹیلنٹ کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہیکہ اسلام آباد کا طارق ودود نامی کھلاڑی جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہے عالمی نمبر دو رہ چکاہے اس کے علاوہ اسلام آباد کے کئی سابق قومی چیمپئن کھلاڑی جن میں اشرف مسیح امریکہ اور کینیڈا میں کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طارق اسحاق امریکہ میں جونیئر کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ غذالہ ودود اور جاوید اقبال کا تعلق بھی اسلام آباد سے تھا وہ بھی کئی بار قومی چیمپئن رہ چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، لیکن تعلیمی ادارے ملک میں نرسری کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کے کھیلوں کے میدان ویران ہوچکے ہیں اور کھلاڑی گھروں میں فزیکل فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں۔

سیف گیمز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سید زاہد حسین نے کہا کہ گذشتہ برس یکم سے دس دسمبر تک کھیلی گئی سیف گیمز میں بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں نے میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے کھلاڑہوں کی طرح ان کھلاڑیوں کی بھی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 03/06/2020 - 13:58:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :