عظیم باکسر محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے

بدھ 3 جون 2020 20:35

عظیم باکسر محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) عظیم باکسر محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے ان کی چوتھی برسی3جون بدھ کو منائی گئی اس موقع پر عظیم باکسرکے لیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیاگیا جن میں ان کے مداحوںکی جانب سے ان کو یاد کرتے ہوئے ان کی باکسنگ کی فتوحات کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت کو بھی اچھے الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیااوران کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

عظیم باکسر محمد علی کلے 3 جون 2016 کو طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ باکسر محمد علی 17 جنوری 1942 کو امریکہ میں پیدا ہوئے اپنے باکسنگ کیریئر کے عروج پر محمد علی نے اسلام قبول کیا۔محمد علی نے چار شادیاں کیں جن میں سے ان کی بیٹیاں۔ محمد علی کی بیٹی لیلیٰ بھی باکسر رہ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

باکسر محمد علی نے 1964، 1974 اور 1978 میں عالمی چیمپئن کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

واضح رہے کہ محمد علی کلے کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب انہوں نے 1960 میں روم میں ہونے والے اولمپِک مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا لیکن جب وہ اپنے شہر واپس آئے تو انہیں سیاہ فام ہونے کی وجہ سے نوکری نہیں مل سکی، جس سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے اپنا تمغہ دریا میں پھینک دیا تھا۔اپنے ساتھ روا رکھے گئے برتا ئوکے باوجود باکسنگ رنگ میں ان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ باکسر محمد علی کلے نے 1988 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی اور امت مسلمہ اور پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا کی جبکہ فلم سٹار سلطان راہی سے بھی ملاقات کی۔۔
وقت اشاعت : 03/06/2020 - 20:35:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :