گراس روٹ سطح پر بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے حکومت اقدامات کرے، سید زاہد حسین

کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، اسلام آباد بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کی گفتگو

جمعرات 4 جون 2020 14:21

گراس روٹ سطح پر بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے حکومت اقدامات کرے، سید زاہد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید زاہد حسین نے کہا ہے کہ گراس روٹ سطح پر بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے حکومت اقدامات کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بیڈمنٹن کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی نے کئی بار انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا تھا، ٹیلنٹ کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد کا طارق ودود نامی کھلاڑی جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہے ،عالمی نمبر دو رہ چکاہے اس کے علاوہ اسلام آباد کے کئی سابق قومی چمپئن کھلاڑی جن میں اشرف مسیح امریکہ میں ابھی کینیڈا میں کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، طارق اسحاق امریکہ میں جونیئر کھلاڑیوں تربیت دے رہے ہیں غذالہ ودود اور جاوید اقبال کا تعلق بھی اسلام آباد سے تھا وہ بھی کئی بار قومی چمپئن رہ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا لیکن تعلیمی ادارے ملک میں نرسری کا کردار ادا کرتے ہیں، اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے، کرونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے باعث کھلاڑی اپنے اپنے گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ دیں۔ سیف گیمز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سید زاہد حسین نے کہا کہ گذشتہ برس یکم سے دس دسمبر تک کھیلی گئی سیف گیمز میں بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں نے میڈلز حاصل کر رکھے ہیں ان کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 04/06/2020 - 14:21:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :