ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل کرنے کے مطالبات سامنے آنے لگے

آئندہ ہفتے سوشل ڈسٹنس پابندی بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے، شائقین کو اسٹیڈیمز جانے کی اجازت مل سکتی ہے، رپورٹ

جمعرات 4 جون 2020 14:21

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل کرنے کے مطالبات سامنے آنے لگے ۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق کیوی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے سوشل ڈسٹنس پابندی بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے، شائقین کو اسٹیڈیمز جانے کی اجازت مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز کا کہنا ہے کہ شوپیس ایونٹ کو نیوزی لینڈ منتقل کرنا ایک بہتر آپشن ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/06/2020 - 14:21:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :