ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور ایشیاء کپ رواں برس کھیلے جانا غیریقینی

دونوں ٹورنامنٹ اگلے سال ہونے کا امکان ، ایشیئن کرکٹ کونسل کا ٹورنامنٹ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 جون 2020 15:17

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور ایشیاء کپ رواں برس کھیلے جانا غیریقینی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جون 2020ء ) اب یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ اس سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ نہیں ہوں گے، دونوں ٹورنامنٹ اگلے سال ہونے کا امکان ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) نے ایشیاء کپ کا شیڈول تیار کر لیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے میچز 2018ء کی طرح دبئی اور ابوظبی میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن بھارت پاکستان آنے کو تیار نہیں ہے، اس لئے اے سی سی نے ٹورنامنٹ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے فی الحال خاموشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ہونے والا ایشیاء کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا جائے گا کیوں کہ یہ ٹورنامنٹ  ٹی20 ورلڈ کپ سے مشروط ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہمارا ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نظم الحسن نے تاحال اے سی سی بورڈ کا اجلاس طلب نہیں کیا اجلاس مارچ میں ہونا تھا جوکورونا وائرس کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔                                                                                                                       
وقت اشاعت : 04/06/2020 - 15:17:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :