سپورٹس ڈیسک

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ویسٹ انڈیز ٹیم کے تین کھلاڑی دورہ انگلینڈ سے باہر

جمعرات 4 جون 2020 16:30

جمیکا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کی وجہ سے آئندہ ماہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے انگلینڈ کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی نہ کرنے والے تین کھلاڑیوں میں بلے باز شمرون ہیٹ مائیر، ڈیرن برائوو اور آل راؤنڈر کیمو پال شامل ہیں جو ویسٹ انڈیز کی 25 رکنی ٹورنگ ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیاں تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا باضابطہ آغاز 8 جولائی کو محفوظ مقامات (بایو سکیفٹ) پر شائقین کے بغیر ہوگا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 9 جون کو انگلینڈ پہنچے گی اور ابتدائی تربیت کے لئے اولڈ ٹریفورڈ میں رہے گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں ہی شروع ہوگا۔

تینوں میچز بائیو محفوظ مقامات پر بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے کہا کہ رواں ہفتے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹ لئے جائیں گے جس کے بعد وہ 8 جون کو نجی چارٹرڈ پروازوں پر برطانیہ کے لئے روانہ ہوں گے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے ابتدائی 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ 11 اضافی کھلاڑی جو سکواڈ کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے اور ضرورت پڑنے پر متبادل کے طور پر دستیاب ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر (کپتان) کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جرمین بلیک ووڈ، نکرومہ بونر، کریگ براتھویٹ، شمار بروکس، جان کیمبل، روسٹن چیس، راہکیم کارن وال، شین ڈورچ ، چیمر ہولڈر، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ریمن رائفر، کیمر رئویچریزرو کھلاڑیوں میں سنیل امبریس، جوشوا ڈ سلوا، شینن گیبریل، کیون ہارڈنگ، کائل مائرز، پریسٹن میکسن، مارکوینو مینڈلی، شین موسلی، اینڈرسن فلپ، اوشانے تھامس اور جمیل واریکن شامل ہیں۔

سی ڈبلیو آئی نے کہا کہ آئندہ کسی ایونٹ کے لئے ٹیم انتخاب کرتے وقت وہ ہیٹ مائیر ، برائوو اور پول کے ان فیصلوں پر عمل نہیں کرے گا۔کورونا وائرس سے اموات اور تصدیق شدہ واقعات کی تعداد برطانیہ میں کیریبین کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔31 سالہ بلے باز نکرومہ بونر اور 22 سالہ فاسٹ بولر چیمر ہولڈر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کورونا وائرس وبائی مرض کے باعث ویسٹ انڈیز کرکٹ کھلاڑیوں اور عملہ سے 50 فیصد تنخواہ میں کٹوتی کر رہا ہے۔
وقت اشاعت : 04/06/2020 - 16:30:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :