پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

جمعرات 4 جون 2020 19:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے ترجمان نوید کباڈیہ کے مطابق منور شیخ نے گذشتہ روز اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، اور منور شیخ اپنے گھر میں ہی آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن کے چئیرمین عالمگیر شیخ پہلے ہی سے کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
وقت اشاعت : 04/06/2020 - 19:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :