چاہل کو بھنگی کہنے پریوراج کے خلاف پولیس کیس درج

یوراج سنگھ نے لائیو سیشن میں روہت شرما کیساتھ بات چیت میں چاہل اور کلدیپ یادیو دونوں کو بھنگی کہہ دیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 جون 2020 12:41

چاہل کو بھنگی کہنے پریوراج کے خلاف پولیس کیس درج
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جون 2020ء ) لیگ سپنر یوزویندرا چاہل کو بھنگی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے خلاف پولیس کیس درج ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یوراج سنگھ نے لائیو سیشن میں روہت شرما کے ساتھ بات چیت میں چاہل اور کلدیپ یادیو دونوں کو بھنگی کہہ دیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔یہ مختصر کلپ ’’یووراج سنگھ مافی مانگو ‘‘ کے ساتھ سوشل میڈیا ٹوئٹر ٹرینڈ پر وائرل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ یوراج سنگھ نے چاہل اور کلدیپ سے مذاق کیا تھا لیکن بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے یوراج سنگھ کے ان الفاظ کو نسلی بدزبانی سے تعبیر کیا ہے، ان سے سوشل میڈیا پر معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔اب یوراج کے خلاف دلت ذات کے حقوق کیلیے کام کرنے والے کارکن اور وکیل راجات کالسن نے پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کراتے ہوئے ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔                                                                                                 
وقت اشاعت : 05/06/2020 - 12:41:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :