سابق مسٹر پاکستان باڈی بلڈر یحیی بٹ کاکورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

جمعہ 5 جون 2020 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) سابق مسٹر پاکستان باڈی بلڈر یحیی بٹ کاکورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر د و روز قبل ان کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ یحیی بٹ ازخودتنہائی میں چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے یحیی بٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یحیی بٹ پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی باڈی بلڈنگ کے حوالیسے گراں قدر خدمات ہیں، وزیر کھیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے وہ ماسک کے استعمال کے ساتھ لازمی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
وقت اشاعت : 05/06/2020 - 16:00:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :