سپریم کورٹ کے سابق جج11 جون کو عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھربطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 11 جون کو عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے

جمعہ 5 جون 2020 17:23

سپریم کورٹ کے سابق جج11 جون کو عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2020ء) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھربطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 11 جون کو عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔اس حوالے سیدونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)


27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔
جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔
وقت اشاعت : 05/06/2020 - 17:23:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :