پی سی بی نے ملازمت سے برخاستگی کے نوٹسزواپس لے لیے

جمعہ 5 جون 2020 22:34

پی سی بی نے ملازمت سے برخاستگی کے نوٹسزواپس لے لیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 55 سٹاف اراکین کو رواں ہفتے جاری کیے گئے ملازمت سے برخاستگی کے نوٹسز واپس لے لیے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر اسٹاف کی زیادتی موجودہ بورڈ کے لیے طویل مدتی پائیداری کا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے وقت کا چناؤ بہت اہم ہوتا ہے لہٰذااس عمل سے متعلق اپنائے گئے طریقہ کار اور ذرائع مواصلات میں بہتری کی ضرورت تھی۔

وسیم خان نے کہا کہ ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے ہم نے اپنے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد اس پرفوری نظرثانی کی ہے۔تاہم اس دوران پی سی بی اپنی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری رکھے گا اور اس حوالے سے اپنے ملازمین کی معقول تعداد کویقینی بنانے کے لیے مقررہ وقت پر ضروری فیصلے کرے گا۔ملک بھر میں پی سی بی کے کل ملازمین کی تعداد 710 ہے۔ جس میں سی361 لاہور اور 70 کراچی میں ملازمت سرانجام دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/06/2020 - 22:34:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :