سپورٹس بورڈ پنجاب نے آئندہ مالی سال کے لئے پنجاب حکومت سے ایک ارب 43 کروڑ روپے کا بجٹ مانگ لیا

جمعہ 5 جون 2020 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) سپورٹس بورڈ پنجاب نے آئندہ مالی سال کے لئے پنجاب حکومت سے ایک ارب 43 کروڑ روپے کا بجٹ مانگ لیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے تجویز کردہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں سمیت کھیلوں کے فروغ اور یوتھ افیئر کے لئے کروڑوں روپے فنڈ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت نے سپورٹس بورڈ پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں کی مد میں فنڈز دینے سے انکار کر دیا ہے، کہا گیا ہے کہ صوبے کے حالیہ مالی بحران کی وجہ سے تاحال ترقیاتی فنڈ نہیں دیئے جا سکتے۔
وقت اشاعت : 05/06/2020 - 22:45:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :