شعیب اختر طلبی پر ایف آئی اے دفتر نہیں گئے، دوبارہ طلبی نوٹس جاری

جمعہ 5 جون 2020 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر ایف آئی اے کے طلب کرنے پر ایف آئی اے کے دفتر نہیں گئے، ایف آئی اے نے کرکٹر شعیب اختر کو تفضل رضوی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر 5 جون کو طلب کر رکھا تھا، ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم جمعہ کی صبح 10 بجے سے ایک بجے تک شعیب اختر کی آمد کا انتظار کرتی رہی لیکن وہ نہیں آئے جس پر ایف آئی اے نے شعیب اختر کو دوبارہ طلبی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 05/06/2020 - 23:04:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :