سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سابقہ ممبر کمیٹی ناصر کریم کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام

ہفتہ 6 جون 2020 18:47

سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سابقہ ممبر کمیٹی ناصر کریم کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) وکٹری اسپورٹس فٹبال کلب کے اعلامیہ کے مطابق سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سابقہ ممبر کمیٹی اورمعروف اسپورٹس آرگنائزر ناصر کریم کی فٹبال کے کھیل کے فروغ کیلئے وقف خدمات کومدنظر رکھتے ہوئے ان کے اعزاز میں بروز اتوار بتاریخ: 7جون،2020ء استقبالیہ پروگرام ترتیب دیا گیاہے جس میں شرکت کے لیئے DFAملیر کے تمام فٹبال کلبز، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دعوت دی جارہی ہے یقینی طور پر یہ پروگرام ناصر کریم کی فٹبال دوستی کااعتراف ہے جس میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گاجبکہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد سے فٹبال لورزکو اک دوسرے کے قریب بیٹھنے کاموقع میسر آئے گا جو فٹبال کی ترقی کیلئے اپنی اپنی آراء پیش کریں گے اورکھلاڑیوں و کلبز کو درپیش مسائل بھی زیر بحث لائے جاسکیں گے۔

وقت اشاعت : 06/06/2020 - 18:47:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :