ٹینس کا آغاز کرنے کیلئے کچھ انتظار بہتر ہے، رافیل نیڈال

ہفتہ 6 جون 2020 19:53

ٹینس کا آغاز کرنے کیلئے کچھ انتظار بہتر ہے، رافیل نیڈال
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) ٹینس کے معروف کھلاڑی رافیل نیڈال نے کہا ہے کہ ٹینس کھیل کا آغاز کرنے کیلئے بہتر ہے کچھ انتظار کر لیا جائے، اس اقدام سے ہم معاشرے میں ایک مثبت مثال قائم کرینگے۔

(جاری ہے)

رافیل نیڈال کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال اگست میں نیوریاک کا سفر کرکے اپنے یو ایس اوپن ٹائٹل کا دفاع کرنے کی خواہش رکھتے ہیںلیکن اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ کیا میں آج ہی ایسا کرنا چاہوں گا تو میرا جواب ناں میں ہوگا لیکن کچھ عرصہ بعد جب صورتحال میں بہتری آتی ہے تو میں اپنی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کا سوچ سکتا ہوں، مجھے پوری امید ہے کہ جب بھی ٹینس کا کوئی ٹورنامنٹ شروع کیا جائے گا تو اس سے قبل انتہائی محفوظ حالات میں کو مدنظر رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/06/2020 - 19:53:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :