معروف کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی ولادت

فاسٹ باولر نے بیٹی کی ولادت کو اپنے لیے اللہ کی رحمت قرار دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 8 جون 2020 10:56

معروف کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی ولادت
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جون 2020ء ) پاکستان کے معروف کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ فاسٹ باولر رومان رئیس نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بیٹی کی ولادت کو اپنے لیے اللہ کی رحمت قراردیا ہے۔
رومان رئیس نے بیٹی کا نام روحا رئیس خان رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ننھی گڑیا کے کان میں اذان اس کے دادا یعنی رومان رئیس کے والد نے دی جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور خدا سے اپنی بیٹی اور گھروالوں کے لیے صراط مستقیم پر چلنے کی دعا کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام لوگوں سے اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں لیگ سپنر یاسر شاہ اور اوپنر شرجیل خان بھی بیٹیوں کے باپ بنے ہیں۔                                                                                                              
وقت اشاعت : 08/06/2020 - 10:56:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :