ملک میں فٹ بال کی ترقی کیلئے کلب سطح اقدامات اٹھانے ضرورت ہے، چوہدری منیر احمد

عوام گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے ورزش ضرور کریں، بیان

پیر 8 جون 2020 17:07

ملک میں فٹ بال کی ترقی کیلئے کلب سطح اقدامات اٹھانے ضرورت ہے، چوہدری منیر احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2020ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق رکن چوہدری منیر احمد نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے کلب سطح اقدامات اٹھانے ضرورت ہے۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے عہدیداروں کی سیاست سے کنارہ کشی کرنے کی ضرورت ہے۔

چوہدری منیر نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں کا بڑا اہم کردار رہا ہے جو آج کل نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کھلاڑیوں کو وہ مقام نہیں مل رہا جو غیرملکی کھلاڑیوں کو مل رہا ہے اور ہمارے سب سے بڑا کھلاڑیوں کی بے روزگاری کا مسئلہ ہے اور کئی اداروں نے اپنی ٹیمیں ختم کردی ہیں جس سے کھلاڑی بے روزگار ہوئے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے قومی ہیروز ہیں اور یہ عالمی سطح پر کھیلوں کے ذریعے ہی ملک کا نام روشن کرتے ہیں، کرونا وائرس کی وباء کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا پریشان ہے اور اس سے بچنے کے لئے کھلاڑی احتتاطی تدبیر پر عمل کریں اور گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے ورزش ضرور کریں۔

وقت اشاعت : 08/06/2020 - 17:07:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :