کورونا وائرس، فرانس میں ایل پی جی اے ایوین گالف چیمپئن شپ منسوخ

بدھ 10 جون 2020 12:15

کورونا وائرس، فرانس میں ایل پی جی اے ایوین گالف چیمپئن شپ منسوخ
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2020ء) کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کو نقصان پہنچا ہے وہاں اس سے کھیل بھی بہت متاثر ہوئے ہیں۔ اس وبائی بیماری کی وجہ سے فرانس میں ایوین گالف چیمپئن شپ بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ یہ لیڈیز پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن کا سال کا پہلا بڑا ایونٹ ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔

یہ چیمپئن شپ فرانس کے ایوین ریسارٹ گالف کلب میں رواں سال 6 اگست سے شروع ہونا تھی۔ چیمپئن شپ انتظامیہ نے کہا پوری دنیا میں کسی ملک میں کوئی بھی کھیل کھلنے کے بارے میں جاری غیر یقینی صورتحال تنظیم کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ چیمپئن شپ انتظامیہ نے کہا کہ وبائی مرض کے پھیلائو کے خدشے کے باعث رواں سال فروری کے آخر سے ہی خواتین کے ایونٹس اور ان کے دوسرے ممالک کا دورہ روک دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایوین چیمپین شپ 10 واں ایل پی جی اے ٹور ٹورنامنٹ ہے جسے منسوخ کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت اسکاٹ لینڈ کے رائل ٹرون میں ویمن برٹش اوپن کو اگست میں واپس منتقل کیا گیا ہے، اس کے بعد ستمبر میں اے این اے انسپریشن، اکتوبر میں ویمن پی جی اے چیمپئن شپ اور دسمبر میں یو ایس ویمن اوپن کا آغاز کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایل پی جی اے ٹور نے 15 تا 18 جولائی کو مشی گن میں ڈاؤ گریٹ لیکس بے انوائٹیشنل ٹورنامنٹ میں دوبارہ آغاز کی امید کی تھی۔

چیمپئن شپ انتظامیہ نے مزید کہا کہ عوام ، کھلاڑیوں ، منتظمین اور ان کے شراکت داروں کے من پسند رہنے والے ایونٹ کے لئے حالات مناسب نہیں ہیں۔ مردوں کا پی جی اے ٹور گزشتہ جمعرات کو ٹیکساس میں چارلس شواب چیلنج کے ساتھ شروع ہوا ، کورونا وائرس کے باعث پہلے پانچ ایونٹ بند دروازوں کے پیچھے کھیلے گے۔ مردوں کی یو ایس پی جی اے چیمپین شپ 6 اگست سے سان فرانسسکو کے ہارڈنگ پارک میں شروع ہو گی جو 9 اگست کو اختتام پذیر ہو گی۔ ٹھیک اسی ہفتے کے آخر میں جس میں خواتین کی ایوین چیمپئن شپ کھیلی جانی تھی۔
وقت اشاعت : 10/06/2020 - 12:15:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :