محمد عامر اور حارث سہیل کی دورہ انگلینڈ کیلئے دستیابی سے معذرت

محمد عامر اور حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بناء پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کرلی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 11 جون 2020 21:10

محمد عامر اور حارث سہیل کی دورہ انگلینڈ کیلئے دستیابی سے معذرت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 جون2020ء) محمد عامر اور حارث سہیل کی دورہ انگلینڈ کیلئے دستیابی سے معذرت، محمد عامر اور حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بناء پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کرلی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ محمد عامر نے اگست میں اپنے بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بناء پر دورے سے معذرت کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے چالیس سے زیادہ رکنی دستے میں ڈاکٹر کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے چالیس سے زیادہ رکنی دستے میں ڈاکٹر کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ طویل دورے اور کورونا وائرس کی خطرناک صورت حال میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے ڈاکٹر تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے پی سی بی میڈیکل شعبے کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم کو ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے پر اتفاق کیاگیاہے۔ وہ پاکستان سے روانگی سے پہلے تمام کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے اراکین کا کورونا ٹیسٹ یقینی بنانے کے ساتھ انگلینڈ میں قیام کے دوران ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے میں معاونت کریں گے۔آئی سی سی گائیڈ لائنز میں بھی ہر ٹور پر ایک بائیو سکیورٹی آفیسر کا ساتھ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

پاکستان 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر اسپورٹ اسٹاف کو انگلینڈ بھیجے گا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی سیریزمیں دباؤ ہوگا اس دوران وہ یونس خان کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ایک بیان میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریزمیں دباؤ ہوگا،اس دوران یونس خان کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، یونس خان کے ہمراہ متعدد ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/06/2020 - 21:10:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :