انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن قبرس 31 اگست کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے

جمعہ 12 جون 2020 12:40

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن قبرس 31 اگست کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن قبرس 31 اگست کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ ای سی بی کے مطابق ایان واٹمور کو پہلے ہی کولن قبرس کی جگہ چیئرمین منتخب کیا جا چکا ہے اور انکی تقرری کو رواں ماہ کے آخر میں اے جی ایم میں توثیق کر دی جائے۔ اس سے قبل اے جی ایم کو 12 مئی کو منعقد کرنے کی تجویز کی گئی تھی، بورڈ کووڈ۔

19 وبائی امراض کی وجہ سے اس اجلاس کو رواں ماہ کے آخر میں کرانے پر مجبور ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

واٹمور نے 2000-10ء میں ایف اے کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں اور وہ رگبی فٹ بال یونین کے آزاد بورڈ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دوسری طرف کولن قبرس کو 2015ء میں ای سی بی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا اور وہ 2006ء میں یارکشائر کرکٹ کلب کے کلب چیئرمین کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر پیشرفتوں میں لوسی پیئرسن اور مارٹن ڈارلو کی ابتدائی چار سالہ میعاد میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے جس کے بعد اب وہ رواں سال نومبر میں نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے کرداروں کو جاری رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 12/06/2020 - 12:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :